کراچی ( نئی تازہ نیوز) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
روہڑی کے قریب واقع اروڑ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ بھر کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ سنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی طلباء کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لے کر آئیں گے، سندھ کے طلباء اور اروڑ یونیورسٹی کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران ایک طالب علم نے پلے کارڈ پر لیپ ٹاپ کی فرمائش لکھ کر اٹھا رکھی تھی، جس پر مراد علی شاہ نے اُسے اپنی جانب سے لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیا۔