سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہونے کا عزم ظاہر کیا۔
اس ملاقات میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
اڈیالہ جیل سے فرار منشیات کیس کے قیدی لقمان مسیح کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا