اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
یہ فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نےقرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی قانونی بنیاد نہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام کارکن پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرائیں کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ ہر کارکن کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی بھی جمع کرانا ہوگا۔
یاد رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج میں پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد کارکنوں کی جلد رہائی متوقع ہے۔