اسلام آباد ضلع میں یونین کونسلوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی ہے جبکہ یوسی وارڈز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور وارڈز میں اضافے کے خلاف 31 اعتراضات درج کرائے گئے ہیں۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن، نعیم احمد، آج سے ان اعتراضات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔
اپیلیٹ اتھارٹی کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے 21 فروری تک مکمل کرلیے جائیں گے۔
اعتراضات پر فیصلوں کے بعد اگلے ہفتے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے آج 8 اعتراض کنندگان کو اپنا موقف اور علاقائی نقشے کے ساتھ پیش ہونے کے لیے طلب کرلیا ہے۔