اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب 10 بجکر 48 منٹ پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
مری اور ملک کے بعض دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دھیرکوٹ آزاد کشمیر، سماہنی، بھمبر میں میں بھی زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 8 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا ، زلزلہ زمین سے 17 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔