اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ایف این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث نائجیرین باشندوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں ہونے کارروائی کے دوران پہلے ایک نائجیرین باشندے کی گرفتاری عمل میں آئی ، جس سے تفتیش کے دوران اس کے مزید غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب چھاپے کے نتیجے میں مزید 5 نائجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے فلیٹ سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔حکام نےواضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایف این ایف کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایف این ایف ذرائع کے مطابق اس سال پاکستان میں منشیات اسمگلنگ میں گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کی اکثریت افریقی ممالک سے تعلق رکھتی ہے، اور اسمگلرز اسمگلنگ کے لیے نئے اور خطرناک طریقے استعمال کرتے ہیں۔