اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 148 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ردو بدل کرتے ہوئے 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا۔