بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے۔
بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازپہلے ہی مری پہنچ چکے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کی دو طرفہ ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے طلبہ کو 90 دنوں میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا
پاکستان اور بیلا روس کے وفود نے اس موقع پر مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنےمیں مدد دے گا۔
بیلا روس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں جب کہ اس سے قبل بیلاروس کے وزیرخارجہ کی سربراہی میں 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچا تھا۔