اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک آف پاکستان کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پرسیل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک حالیہ واقعے میں این بی پی کی حافظ آباد برانچ میں 2 ملین ( 20 لاکھ) روپے مالیت کے 500 روپے والے کرنسی نوٹ پائے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نیشنل بینک پر ایسی سنگین کوتاہی برتنے پر 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی ایک نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی مذکورہ برانچ میں جمع کرائی گئی، بینکنگ ماہرین کے مطابق اتنی بھاری مالیت اور کرنسی نوٹوں کی بڑی تعداد کے باوجود اس کا پتہ نہ چل پانا بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں متعدد سوالات کو جنم دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 27 کروڑ کی بولی ، لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو دہلی کیپیٹلز سے چھین لیا
رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی کے معاملہ کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر گئی ہیں۔ معاملہ میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث تحقیقات میں پیچیدگیاں اور مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔