لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب حکومت نے صوبے میں کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے جاری کیے جانے والے کارڈز کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کرساڑھے سات لاکھ کر دی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 18ارب روپے کی خریداری کی جا چکی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے اب تک 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھرمیں کسان کارڈز کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کرسات لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں دی گئیں۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے.