لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان پرپنجاب بھر میں درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
سرکاری وکیل فرخ لودھی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 54 مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق درج مقدمات میں لاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، گوجرانوالہ میں ایک، شیخوپورہ میں 7 اور فیصل آباد میں 5 مقدمات شامل ہیں۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔