لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 17 نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے-
میڈیا رپورٹ کے مطابق سموگ کے پیش نظر بچوں اور ٹیچرز کی صحت کی خاطرپنجاب کے تمام اضلاع کے سکولز 17 نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے-
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 17 نومبر تک بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیررانا سکندر حیات نے سموگ میں اضافے کے پیش نظر اس فیصلے کی منظوری دی-
واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر کے نصف عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل صوبے میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ہائیر سیکنڈری اسکول 17 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کا دائرہ اب پورے صوبے تک برحا دیا گیا ہے
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے لاہور اور دیگر متاثرہ اضلاع میں ہائیر سیکنڈری تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم کا انتظام کریں گے۔