اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی کی زیر نگرانی ماڈل ٹاؤن ہمک انڈسٹریل ایریا میں ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا.
بلڈنگ کی تعمیر کے تمام اخراجات سی ای او سیور فوڈز محمد نعیم چوہدری برداشت کریں گے جبکہ چیئرمین ایم آئی اے کارپوریشن حاجی محمد اشر ف نے ڈسپنسری کے لیے اراضی کا عطیہ دیا ہے ۔
انڈسٹریل ایریا ماڈل ٹاؤن ہمک میں قائم کی جانے والی یہ ڈسپنسری آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکورٹی کی زیرِ نگرانی کام کرے گی۔
اسلام اباد میں فلاح وبہبود کی سرگرمیوں کے فروغ میں کمشنر سوشل سیکورٹی میڈم رابعہ اورنگزیب کی کوششیں اور ذاتی دلچسپی قابل ذکر ہیں ان کے وژن کے مطابق اسلام آباد کے متعدد مقامات پر اس طرح کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین ایم آئی اے کارپوریشن حاجی محمد اشر ف اور سی ای او سیور فوڈز محمد نعیم چوہدری فلاحی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور عوامی فلاح وبہبود کے گئی منصوبوں میں نمایاں کردار اد ا کیا ہے ۔
اہل علاقہ نے امید طاہر کی ہے کہ اس ڈسپنسری کے قیام سے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔