ریاض ( نئی تازہ رپورٹ) سعودی ولی محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا، دونوں کی ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔