یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہو گی یا نہیں، 9 نومبر قریب آنے پر عوام کے تجسس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
9 نومبر کو یوم اقبال کے طور پر منایا جائے گا، جس دن عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر علامہ اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان کا فلسفہ اور شاعری آج بھی نوجوانوں کی رہنمائی کا باعث بن رہی ہے۔
یوم اقبال کے موقع پر عوام میں یہ سوالات گردش کر رہے ہیں کہ آیا اس سال اس دن عام تعطیل ہو گی یا نہیں۔
9 نومبرتعطیل ماضی میں بعض اوقات متنازعہ رہی ہے۔ 2015 میں اسے معطل کر دیا گیا تھا، لیکن 2022 میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ گزشتہ سال کابینہ ڈویژن نے یوم اقبال کو سرکاری تعطیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عوام کو امید تھی کہ اس سال بھی یہی فیصلہ ہوگا۔
2024 کے لیے تعطیلات کی سرکاری فہرست میں یوم اقبال شامل ہے۔ اس روز تعلیمی اداروں میں روایتی طور پر اقبال کی شاعری پڑھی جاتی ہے اور ان کے فلسفے پر گفتگو کی جاتی ہے۔
جیسے جیسے یوم اقبال کی تاریخ قریب آ رہی ہے، عوام حکومت کی طرف سے سرکاری تعطیل کے نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہے ہیں۔
یوم اقبال 2024 کے سرکاری تعطیلات کی فہرست میں شامل ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس دن کی تقریبات کے دوران علامہ اقبال کی خدمات کو بھرپور طریقے سے سراہا جائے گا۔
وزارت خارجہ نے 2024 کے آغاز میں تعطیلات کی فہرست جاری کی تھی جس میں یوم اقبال 9 نومبر بھی شامل ہے، دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز اس روز تعطیل منائیں گے۔