لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان بدھ 30 اکتوبر 2024 کو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈ میٹرک سپلیمنٹری کے رزلٹ کا ایک ساتھ اعلان 30 اکتوبر کو کریں گے۔ ان بورڈز میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اورگوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شامل ہیں۔
10 ویں جماعت کے ضمنی امتحانات 2024 میں حصہ لینے والے طلباء اپنا رزلٹ صبح 10 بجے کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہی،موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج کربھی رزلٹ حاصل کیا جا سکتا ہے
طلباء اپنے متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کرآن لائن نتائج دیکھ سکیں گے۔ ہر بورڈا پنی ویب سائٹ کے مخصوص پیج پرنتائج جاری کرے گا ، طلباء اپنا رول نمبر اور دیگردرکار معلومات درج کر کے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
میٹرک کے جو طلبا انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں وہ موبائل فون سے ایس ایم ایس بھیج کر نتیجہ جان سکتے ہیں۔ پنجاب بھرکے تمام 9 تعلیمی بورڈز سے ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تمام تعلیمی بورڈز کے ان نمبرز پر ایس ایم ایس بھیج کر نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
فیصل آباد: 800240
ملتان: 800293
ساہیوال: 800292
سرگودھا: 800290
ڈیرہ غازی خان: 800295
بہاولپور: 800298
گوجرانوالہ: 800299