اسلام آباد: پولیس نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل نے پیر کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبد الہادی کو سرکاری معاملات میں مداخلت کےالزام میں آبپارہ پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں درج مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی وکیل ایمان مزاری کی گرفتاری اس واقعے کے چند دن بعد عمل میں آئی ہے جس میں انہوں نے اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران حفاظتی انتظامات کے لیے سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش اور پولیس سے ہاتھا پائی کی تھی۔
یہ واقعہ زیرو پوائنٹ انٹرچینج کے قریب چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم لے جایا جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیے، گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
ایمان مزاری کے مطابق وہ جلدی میں تھیں کیونکہ انہیں عدالت پہنچنا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ( میاں بیوی) نے ریاستی مہمانوں کے حفاظت کے لیے اپنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
( نئی تازہ رپورٹ)