جسٹس منصورعلی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوجائیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ قریب ہونے کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئے تھے۔
تاہم اب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوجائیں گے۔ وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹئرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اہل خانہ سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے۔ ان کی واپسی یکم نومبر کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل مکہ روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک سپلیمنٹری 2024 کے نتائج 30 اکتوبر کو جاری کریں گے
جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے بعد یکم نومبر کو وطن میں واپس آئیں گے۔ 26 اکتوبر کو نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ, قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا۔ جو جسٹس منصورعلی شاہ سمیت تین سینئر ترین ججز میں شامل ہیں ۔