لاہور(نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا، اوورسیز اور مسلم لیگی حلقوں نے ایک قابل وکیل کو ایک اہم ذمہ داری سونپے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر امجد ملک برطانوی وکلاءکی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کے چئیرمین ہیں اور برطانیہ میں انسانی حقوق کا سنہ 2000 کا بہترین وکیل کا ایوارڈ رکھتے ہیں-
امجد ملک ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے تا حیات ممبر ہیں۔ انہیں برطانیہ میں پاکستانیوں کی آواز سمجھا جاتا ہے۔ وہ دو کتابوں کے مصنف ہیں- پاکستان اور برطانیہ میں انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کے پر انکے آرٹیکل مقامی اور پاکستانی اخباروں میں شائع ہوتے ہیں۔ وہ پاکستان میں اوورسیزپاکستانیز کی وزارت کے ذیلی ادارے میں دو سال 2016-2018 تک اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے چئیرمین بورڑ آف گورنرز بھی رہے ہیں –
امجد ملک نے اپنے دور میں دور رس اصلاحات کی بنیاد رکھی۔ وہ برطانیہ میں 20 سال سے اپنی وکلاءکی فرم امجد ملک سالیسٹرز چلا رہے ہیں جس نے کئی مشہور مقدمات میں سائلین کی قانونی مدد کی ہے تاکہ انصاف کی راہ ہموار ہوسکے اور داد رسی ممکن ہو۔