ڈیرہ غازی خان ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو مبینہ طور پر ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکر لیا گیا۔
وکیل فدا حسین کے مطابق زرتاج گل کوایم پی اوکی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کرکے ڈیرہ غازی خان کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ یا پولیس نے ابھی تک پی ٹی آئی ایم این اے کی گرفتاری کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پولیس نے ہفتہ کے روزڈیرہ غازی خان میں انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں نظربندی کے احکامات جاری ہونے پرجیل بھیج دیا گیا۔
وکیل مہر فدا حسین نے کہا ہے کہ نظربندی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، اور پیر کو اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ می پٹیشن دائر کی جائے گی۔