معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے بھی ڈاکٹر ذاکر کا بھرپورخیرمقدم کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر ذاکر نائیک ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔
دورے کے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکرنائیک کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے، وہ اپنے دورے میں اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور ، 19 اور 20 اکتوبر اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے