اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) لاہور کے متعدد علاقوں میں گذشتہ رات ہونے والی شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہو گئی۔
رات گئے مسلم ٹاؤن، جوہر ٹاؤن،کلمہ چوک اور مزنگ سمیت متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، شہر کی بیشتر سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شتر ٹاؤن کے علاقہ میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشن راوی میں 91، گلبرگ میں 86، لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
لیسکو کی طرف سے ٹرپ کر جانے والے فیڈرز کو چالو کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، بارش سے شہر کا موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا ہے۔