اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پرہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہارن اور باجے ذخیرہ، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ باجوں کی فروخت اور استعمال پر 10 دن کے لیے مکمل طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ شہری باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں اوراسٹال مالکان باجوں کی فروخت بند کردیں۔