صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈزفیصل آباد بورڈ ، سرگودھا بورڈ ، ڈی جی خان بورڈ ،گوجرانوالہ بورڈ ،راولپنڈی بورڈ ،لاہور بورڈ ،بہاولپور بورڈ ،ساہیوال بورڈ اورملتان بورڈ نےسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ 1 ( جماعت نہم) 2024 کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کےامتحانات میں 2 لاکھ 87 ہزار امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 27 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں پاس ہوئے جبکہ ایک لاکھ 59 ہزارطلبا امتحانات میں فیل ہوگئے۔
کنٹرولرلاہوربورڈ زاہدمیاں کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 44 فیصد رہا،رواں برس کامیابی کا تناسب گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد کم رہا۔
لاہور بورڈ کے طلبائ اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
https://www.biselahore.com/
ملتان بورڈ نے بھی 9 ویں جماعت کےسالانہ امتحان کےنتائج کا اعلان کردیا ہے، کامیابی کا تناسب 49.48 فیصد رہا،نہم جماعت کےامتحانات میں 139786 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے 69169 طلبا کامیاب ہوئے۔
ملتان بورڈ کے طلبائ اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://web.bisemultan.edu.pk/results-9/
اسی طرح فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی جماعت نہم کےنتائج کااعلان کردیاہے،کامیابی کا تناسب48.05 فیصد رہا، بورڈ حکام کے مطابق امتحان میں1لاکھ 94 ہزار 249 طلبہشریک ہوئے اور93 ہزار 340طلبہ کامیاب ہوئے۔
اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://www.bisefsd.edu.pk/
جو طلبا انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں وہ موبائل ایس ایم ایس کے زریعے رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ تعلیمی بورڈز کے نمبرز پر ایس ایم ایس بھیج کرنتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے نمبرز یہ ہیں۔
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
فیصل آباد: 800240
بہاولپور: 800298
سرگودھا: 800290
گوجرانوالہ: 800299
ملتان: 800293
ساہیوال: 800292
ڈیرہ غازی خان: 800295