راولپنڈی( نئی تازہ رپورٹ) پاک فوج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہونے پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔
بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی،واضح رہے کہ اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سےضبط کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ریٹائرڈ میجرعادل راجا اورریٹائرڈ کیپٹن حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا ۔
اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکسا کر ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا، اکبر حسین ملک سے باہربیٹھ کر پاک فوج کے خلاف مسلسل جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے
اکبرحسین ماضی میں فوج کا حصہ رہا ہے، ریٹائر ہونے کے بعد مُلک دشمن عناصر کے ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑا ہوگیا، اس نے پاک فوج کا نام استعمال کرکے فارن فنڈنگ بھی حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔