نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 21 ارب 70 کروڑ ڈالرزکا خسارہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور ایکس( ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت ایک ہی دن میں21 ارب 70 کروڑ ڈالرز کم ہو گئی تاہم وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت میں کمی واقع ہوئی۔ ایلون مسک کے پاس ٹیسلا کمپنی کے 21 فیصد حصص ہیں۔
ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر افراد میں سر فہرست ہیں۔ایمازون کے بانی جیف بیزوس 204 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے ، فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ امی افراد کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔