انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے کوریئر سروس کے ذریعے ایکسپریس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے درخواست دہندگان کو کئی مہینوں تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا، تاہم اب دوردرازکےطلبا باآسانی تعلیمی ڈاکومنٹس کی صرف ایک دن میں تصدیق کرواسکیں گے۔انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کی طرف سے ایکسپریس سروس کا آغازپیر22 جولائی 2024 سے ہو رہا ہے۔
تعلیمی اسناد کی تصدیق کے خواہشمند اب آن لائن اپلائی کر سکیں گے ، آئی بی سی سی کو فیس کی ادائیگی بھی آن لائن کی جائےگی۔
ایکسپریس سروس کے لیے درخواست دہندگان اپنی مرضی کی کوریئر سروس سےاسناد تصدیق کیلئے بھجوائیں گے، آئی بی سی سی اسناد کی صرف ایک دن میں تصدیق کے بعد واپس بھجوا دے گا، ایکسپریس سروس کے اوقات کارپیرسےجمعہ شام6 سے11بجے مقرر کیے گئے ہیں۔