نیویارک ( نئی تازہ مانیٹرنگ) امریکہ کے 81 سالہ صدر جوبائیڈن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلےگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن مہم کے دوران صدر جو بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اورانہیں میڈیکل ٹیم کی طرف سے ویکسین لگادی گئی ہے۔
بیان کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ قرنطینہ میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ صدربائیڈن لاس ویگاس میں الیکشن مہم پر تھے کہ ایسے میں یہ اعلان سامنے آیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے صدر بائیڈن خطاب بھی نہ کرپائے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ پارٹی نے اپنے رہنماؤں کی بڑھتی ہوئی مخالفت کی وجہ سے جو بائیڈن کی دوبارہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق دوتہائی ڈیموکریٹس بائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے حق میں نہیں ہیں۔