لندن ( نئی تازہ مانیٹرنگ) برطانوی رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کورٹس آف جسٹس میں ایک تاریخی تقریب میں شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔
شبانہ محمود نے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا دفاع اور انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو کسی سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق لارڈ چانسلر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے انصاف ہوتا ہے، اوریہ عہدہ وزیر کے برابر ہوتا ہے۔
تقریب کے دوارن پہلی خاتون چیف جسٹس ڈیم سو کار نے کہا کہ آج ایک ٹرپل فرسٹ کا دن ہے، پہلی مرتبہ کسی لارڈ چانسلر نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا، پہلی بار ایک خاتون لارڈ چانسلربنی ہیں، اور پہلی بار کسی خاتون چیف جسٹس نے لارڈ چانسلر سے حلف لیا،انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے آئین کے جاری ارتقا کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے ، میں پہلی لارڈ چانسلر ہیں جو اردو بھی بول سکتی ہوں۔