اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کا رزلٹ آج 12 جولائی کو جاری کردیا ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کےتحت مارچ ، اپریل 2024 میں منعقد ہونے والے میٹرک پارٹ 1 اور میٹرک پارٹ 2 کے امتحانات کا رزلٹ 12 جولائی 2024 کو دن 11 بجے کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس سے قبل فیڈرل بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان جمعہ 12 جولائی کودن 11 بجے کیا جائے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق جن طلبا نے داخلہ فارم جمع کراتے وقت اپنے موبائل فون نمبر فراہم کیے تھے انہیں نتیجہ کے بارے میں ان کے موبائل فون پرمیسیج کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پرجا کر بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
گزٹ یہاں چیک کریں
طلبا بورڈ کے نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کربھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے طلبا کو میسیج کے آپشن میں
FB لکھ کر سپیس چھوڑنا ہو گی اوراپنا رول نمبر درج کرنا ہو گاFB [roll number]
مذکورہ طریقے سے میسیج لکھ کر 5050 پر بھیجنے سے بورڈ اس رول نمبر کا نتیجہ ایس ایم ایس کے ذریعے اسی نمبر پر بھیج دے گا تاہم اس کے لیے موبائل فون کمپنی کی طرف سے چند روپے کی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔
بورڈ کی ٹیلی فون ایکسچینج کے نمبرز59–9269555-051 پرکال کر کے بھی رزلٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔