اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون اور واٹس ایپ کال ریکارڈنگ کا اختیار دے دیا۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی سلامتی یا کسی جرم کے خدشے کے تناظر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت ہو گی۔
آئی ایس آئی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی دفعہ 54 کے تحت فون ریکارڈ نگ کی اجازت دی گئی ہے۔ایجنسی کوکسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی ریکارڈنگ کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن مطابق آئی ایس آئی کو کال ریکارڈنگ کے ساتھ میسجز اور کال ٹریس کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ وزیراعظم کی منظوری سے آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو ریکارڈنگ سے متعلق اختیار حاصل ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز افسر کو موبائل کال، واٹس ایپ کال، میسجز اوردیگراپلی کیشنزکی ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ایجنسی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ نے سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی ہے ۔