لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈ زکی طرف سے میٹرک پارٹ 2 کے نتائج کا منگل کو اعلان کیا گیا۔ تمام تعلیمی بورڈز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے ناموں کا اعلان گذشتہ روز کر دیا تھا۔
پنجاب کے تمام بورڈز کے تحت امتحان دینے والے 10 ویں جماعت کے طلباء اپنے نتائج آج 9 جولائی کو 10 بجے کے بعد متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں یا موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج کر بھی رزلٹ حاصل سکتے ہیں۔
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا مکمل رزلٹ گزٹ
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیاٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن کا مکمل رزلٹ گزٹ نیچے موجود ہےجس میں اپنا رولنمبر تلاش کر کے رزلٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔
آن لائن رزلٹ کے لیے طلباء متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کربھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر بورڈ کی طرف سے ویب سائٹ پرمخصوص پیج پرنتائج جاری کیے جارہے ہیں جہاں طلباء رول نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کے لنکس یہ ہیں۔
لاہور https://www.biselahore.com/
راولپنڈی https://biserawalpindi.edu.pk/
ملتان https://web.bisemultan.edu.pk/
فیصل آباد http://www.bisefsd.edu.pk/
سرگودھا https://www.bisesargodha.edu.pk/
گوجرانوالہ https://www.bisegrw.edu.pk/
ڈی جی خان https://www.bisedgkhan.edu.pk/
ساہیوال https://bisesahiwal.edu.pk/
بہاولپور https://bisebwp.edu.pk/
ایسے طلبا جو انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں وہ موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات 2024 کے نتیجہ کا اعلان 12 جولائی کوکرے گا
پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز سے ایس ایم ایس کے ذریعے نتجہ اپنا رول نمبر بھیج کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ معلوم کرنے پر بوبائل فون کمپنی چند روپے کٹوتی کرے گی۔
تمام تعلیمی بورڈز کے نمبر نیچے درج ہیں،
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
ملتان: 800293
بہاولپور: 800298
فیصل آباد: 800240
گوجرانوالہ: 800299
سرگودھا: 800290
ڈیرہ غازی خان: 800295
ساہیوال: 800292