اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے کا اعلان کر دیا، تمام بینک عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک پیر یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے عام لین دین کے لئے بند رہے گا۔
سٹییٹ بینک کے تحت تمام بینک ، مالیاتی ادارے مائیکرو فنانس بینک پیر کوعام لین دین کے لئے بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کا سٹاف معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز پر بینک سالانہ کھاتے کلوز کرنے کی غرض سے عام لین دین بند رکھتے ہیں۔