لاہور ( نئی تازہ مانیٹرنگ) لاہورمیں مزید 100 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروسز شروع کردی گئی، نئے علاقوں کی شمولیت سے فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 ہو گئی-
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی“ سروس کے دائرہ کار میں توسیع کی گئی ہے اورلاہورکے مزید 100 پوائنٹس پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس فراہم کر دی گئی ہے-
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی حکام نے فری وائی فائی سروس کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کراب 200 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا ہے- نئے مقامات میںمانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقے شامل ہیں، جہاں فری وائی فائی سروس شروع کی گئی ہے –
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ،لاہورمیں مفت وائی فائی سروس شروع ، ہاٹ سپاٹس کی مکمل فہرست جاری
حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس فراہم کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں فری وائی فائی سروس کے ذریعے پولیس اور فیملی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے –