اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عید الاضحیٰ سے قبل 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 جون 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 9 روپے سے زائد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے فی لیٹرتک کمی کی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مٹی کےتیل کی قمیت میں 2 روپے فی لیٹر جبکہ ،لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے10پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری جمعہ 14 جون کو حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ قیمتوں میں کمی بارے حتمی فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سےکریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کوآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔
قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزیر خزانہ نے سال 25-2024 کیلیے بجٹ پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 33 فیصد اضافہ کا اعلان کیا۔
سال 25-2024 کیلیے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے،ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل آئل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔