اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہفتہ 8 جون 2024 سے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،توقع ہے کہ چھٹیوں کا آغاز8 جون سے ہو گا، اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نوٹیفکیشن کے ذریعے ہو گا۔
یاد رہے کہ پنجاب اور سندھ کے بعد خیبرپختوا اور بلوچستان نے بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے
محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں میں تعطیلات کااعلان کردیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جون سے13اگست تک بند رہیں گے۔ 14 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوں گی۔
خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے،اس ھوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز اور کالجز 15 جون سے 3 اگست 2024 تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہو گا
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق میدانی علاقوں میں 15جون سے 3اگست 2024 تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی ،جبکہ پہلے سے اعلان کردہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔