ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی۔ مردہ خانے کے رکن نے محسوس کیا کہ سانسیں بحال ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ہسپتال میں زیر علاج 74 سالہ خاتون کوعملے کی جانب سے مردہ قراردے دیا گیا، جب آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں اسے مردہ خانے لے جایا گیا تو عملےکے ایک رکن نےمحسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں بحال ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق لنکن شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ہسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا تھا جس پر لاش کو آخری رسومات کے سلسلے کے لیے منتقل کیا گیا تاہم 2 گھنٹے بعد آخری رسومات کی تیاری کرنے والے ادارے کے اہلکار نےنوٹ کیا کہ خاتون کی سانسیں بحال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام میں مقبولیت کے لیے ٹک ٹاکر بن گئے
واقعے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پولیس کومطلع کیا گیا جس کے بعد خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندہ حالت میں ہیں۔
پولیس کے مطابق اس غیر معمولی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ غلطی کہاں پرہوئی۔