اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف 8 سے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے والے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کا پتہ چلایا ۔
موبائل فونز برآمد ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کرسعودی شیریوں کے دونوں موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کیے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی علی رضا اورپولیس ٹیم کو شاباش دی۔
وزیر داخلہ نے عمدہ کارکردگی پر متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔