اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارکر ریکارڈ قبضے میں لے لیا، جبکہ دفتر کو سیل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی طرف سے بحریہ ٹائون آفس پر چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔
چھاپے کے دوران پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی نیب ٹیم کے ہمراہ تھیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے بتایا کہ نیب ٹیم نے دفتر میں بحریہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
بتایا گیا ہے کہ نیب نے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بحریہ انکلیو اسلام آباد کی زمین سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو کی زمین چڑیا گھر کےلیے مختص کی تھی
بحریہ ٹائون آفس پر چھاپے پر ردعمل میں ملک ریاض حسین نے چھاپے کی سی سی ٹی وی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا،جو چاہے مجھ پرظلم کرو۔