سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پرملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے 28 اپریل کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کے عام تعطیل کے اعلان کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نے بھی 28 مئی 2024 کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 28 مئی کو بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ملک بھر کے ذیلی دفاتر میں تعطیل ہوگی اورملک بھر میں بینکوں کی برانچیں بھی بند رہیں گی۔
ملک میں عام تعطیل کے باعث 28 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔