کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) نے گرمی کی وجہ سے ملتوی کیے گئے میٹرک امتحانات 2024 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے9 ویں اور10 ویں جماعت کے پیپرزہیٹ ویو کے خدشے کی وجہ سے ملتوی کردیئے تھے ، یہ پیپرز 21 سے 27 مئی کے درمیان منعقد ہونا تھے ۔
امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ سندھ کے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کے احکامات کی روشنی کیا گیا تھا ۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے) نے ہیٹ ویو کے پیش نظر 22 مئی کو شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی پانچ دن کے لئے ملتوی کریئے تھے ۔
بورڈ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ موخرہونے والے امتحانات کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
بدھ کو کراچی بورڈ نے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں جماعت) کے امتحانات کے لئے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے.
اس حوالے سے جاری بورڈ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکم تعلیم یو نیورسٹیز اینڈ بورڈ ز ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی کئے گئے سالانہ امتحانی پرچہ 2024ء کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
چیئر مین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ تمام امیدوار ملتوی شده امتحانی پر چہ نئے امتحانی شیڈول کے مطابق اپنے اپنے امتحانی مرکز پر ہی دیں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق 28 مئی 2024 کو(صبح) نہم و دہم جماعت اردو نارمل کورس (لازمی) ، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پر چه اول، انگریزی ادب، (دوپہر) دہم جماعت بریل نظری ( پرچہ دوم ) ، عربی ( پرچہ دوم)، فارسی ( پرچہ دوم) ، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، پرچہ دوم، 29 مئی کو دہم جماعت (صبح) سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، ( دو پہر ) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، ( پرچہ اول) بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی ( پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ اول (نظری) کے امتحانات ہوں گے ۔
نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 30 مئی 2024 کو (صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی) ، مذہبی علوم، دو پہر جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادبختیاری ( پرچه دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری ( پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی ( پرچہ دوم) ، 31 مئی کو(صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ( دو پہر ) اردو ادبختیاری ( پرچه اول )، سندھی ادب اختیاری ( پرچه اول ) ، انگریزی ادب اختیاری ( پر چه اول) ، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی ( پر چہ اول) کا امتحان ہو گا۔
اسی طرح یکم جون 2024 دہم جماعت جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، ( پرچہ دوم )، جغرافیہ اختیاری ( پرچه دوم) ، ملبوسات و پرچه بانی ( پرچہ دوم ) ، 3 جون ( دو پہر ) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ریاضی ( پر چه اول ) ، 4 جون دہم جماعت جنرل گروپ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ ( پرچہ دوم ) ، بچے کی نشو ونما اور خاندانی زندگی ( پرچہ دوم ) ، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ ( پرچہ دوم ) کے امتحانات ہوں گے۔
5 جون 2024 کو جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات ( پر چه اول )، انتظام برائے اصلاح خانہ ( پرچہ اول) ، اسلامک اسٹیڈیز ، تاریخ اسلام پر چہ اول، 6 جون کو دہم جماعت ( جنرل گروپ ) علم شہریت ( پرچہ دوم ) علم و بدن و حفظان صحت ( پرچہ دوم) ، تاریخ ہند و پاکستان ( پرچہ دوم) ، غذا اور تغذیه نظری ( پرچہ دوم ) صرف طالبات کیلئے ، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 7 جون کو نہم و دہم جماعت بریل نظری ( پرچہ اول) ، عربی ( پرچہ اول)، فارسی ( پرچہ اول)،حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، پر چہ اول کے امتحانات منعقد ہوں گے۔