اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں حملے کے دوران زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کا واقعہ جی سیون اسلام اباد میں پیش آیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواجہ سراؤں نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں رئوف حسن کا چہرہ زخمی ہوگیا جس پر انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نجی چینل کے دفتر میں پروگرام ریکارڈنگ کے بعد باہر آئے تو مہران گاڑی میں سوار چار خواجہ سرا ئوں نے ان پر حملہ کیا اور تیز دھاڑ بلیڈ سے ان کے چہرے پرزخم لگایا گیا۔
سینیٹر شبلی فرازنے سینیٹ اجلاس کے دوران اس حملے کے حوالے سے بتایا ۔
جس پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فاضل اپوزیشن لیڈر نے ابھی یہ بات شئیر کی ہے، پی ٹی آئی ترجمان پرکس نے حملہ کیا، کہاں پر حملہ ہوا؟ یہ چیزیں قانونی طور پر دیکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن رپورٹ درج کروائیں ان کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔آئی جی اسلام آباد یا متعلقہ افسران سے رپورٹ لے کر ایوان کو آگاہ کروں گا۔
رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاجاً سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔