کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سندھ میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون 2024 سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی 2024 تک 2 ماہ کی تعطیلات ہوں گی اور یکم اگست سے صوبہ بھر کے سکول دوبارہ کھل جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی موسم گرما کی تعطیلات کی جا رہی ہیں، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون تا 31 جولائی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اور یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اوراب چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔
اس سے قبل ہیٹ سٹروک کے خدشے کی وجہ سے پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کے بارے میں وضاحت کی تھی جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔