اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ۔ صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پروکیورمنٹ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر30 مئی کو اجلاس میں غور کرے گی۔
بجلی کی قیمت میں 3.49 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز کی منظوری سے بجلی صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ‘کے الیکٹرک’ صارفین پر نہیں کیا جائےگا۔
اس سے قبل مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے طور پربھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2.84 روپے فی یونٹ اضافہ کیا تھا،جوصارفین کے رواں ماہ کے بلوں میں دکھایا گیا ہے۔