اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینیئرجج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 مئی تک غیر ملکی دورے پر ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں تاہم وہ بھی امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے ہیں ۔
جس کے باعث جسٹس ان کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ میں منعقد ہوئی،سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے سادہ تقریب میں جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء شریک ہوئے۔